|

وقتِ اشاعت :   July 29 – 2018

پسنی : گوادرکے نومنتخب ایم پی اے میر حمل کلمتی کا نوری ہاؤس پسنی آمد، سینکڑوں افراد نے انکا اسقبال کیا۔ نوری ہاؤس پسنی میر حمل کلمتی اورسید معیار جان نوری کے حق میں فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔ 

نوری ہاؤس پسنی میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میر حمل کلمتی،سید معیار جان نوری،کہدہ علی اور میر چاکر سنگھور نے کہا کہ الیکشن سے پہلے عوام سے جتنے وعدے کئے تھے ہم اپنے وعدوں پرقائم ہیں۔ 

عوام کے لئے ہمارے دروزاے ہروقت کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام نے محنت،ہمت اورجرات کے ساتھ قابض قوتوں کا مقابلہ کرکے تاریخی شکست سے دوچار کردیا ہے۔کیونکہ یہ ایک الیکشن نہیں بلکہ جہاد تھا۔

عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے میر حمل کلمتی کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے آپ لوگوں نے فیصلہ کیا تھا کہ قابض قوتوں اور مافیا کو تاریخی شکست دیں گے۔آج ضلع گوادر کے عوام نے تاریخ رقم کیا ہے۔ یہ کامیابی گوادر کے نوجوانوں،بزرگوں اورخواتین کی مرہون منت ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ آج آپ لوگوں نے مجھ پر ایک بڑی ذمہ داری دی ہے۔آپ لوگوں نے مجھے اپنا آواز بنایا ہے۔یہ آواز بندہوگی اور نہ ہی میر حمل کلمتی کسی کے سامنے جھکے گی۔ آپ لوگوں نے ثابت کردیا کہ گوادر کے عوام باہرسے آنیوالے یلغار کو قبول نہیں کریں گے۔میں بھی ثابت کروں گا کہ گوادر آپ لوگوں کا ہے۔ 

آج کے بعد میرا ہر فیصلہ ضلع گوادرکے عوام کی مشاورت سے ہوگا۔کیونکہ یہ الیکشن میر حمل کلمتی نے نہیں گوادر کے عوام نے جیتا ہے۔ ہر علاقے میں عوام کے فیصلے سے کمیٹی بناکر علاقائی مسائل کو حل کیا جائے گا۔