|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2018

خالق آباد: خالق آباد سمیت قلات وگردنواح میں گیس پریشر غائب، امور خانہ داری میں خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے خالق آباد سمیت قلات وگردنواح میں گیس پریشر غائب، امور خانہ داری میں خواتین کو شدید مشکلات درپیش ہیں صبح و شام گیس پریشر مکمل طور پر غائب رہتاہے، جب گیس کی ضرورت ہوتی ہیں اس وقت گیس پریشر غائب ہوجاتی ہیں، کھانا پکانے اور ناشتہ بنانے کے وقت گیس نہ ہونے کی وجہ سے امور خانہ داری میں گھریلوی صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ،قلات کے عوامی حلقوں نے سینیٹر میر کبیر جان محمد شہی ،ایم این اے سید محمود شاہ ،ایم پی اے میر ضیاء لانگو ،ڈی سی قلات سے مطالبہ کیا ہے کہ قلات میں گیس پریشر کا مسئلہ حل کیا جائے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل جائیں گے۔