اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم چیئرمین نیب کے سامنے کیوں جائیں انہیں خود پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہونا چاہیے ، حکومت نیب کو ٹائٹ کرے ،مجھے نیب سے کوئی ڈر نہیں ، میں نے بہت نیب دیکھے ہیں ۔
پہلے بھی نیب کے سامنے پیش ہوتا رہاہوں آئندہ بھی ہوتا رہونگا ،اگر آپ کو بھی نیب کے سامنے پیش ہونا پڑا تو پھر اس دن آپ کا کیا بنے گا، مجھے آپ کا غم زیادہ ہے اپنا نہیں،مریم نواز یا اورکسی کی بہن بیٹی کو جیل میں نہیں دیکھناچاہتے،حکومت کو 6 ماہ ہوگئے ، ابھی تک کوئی قابل ذکر کام نہیں ہوا، ڈالر اوپر جارہا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج سے 50 ارب ڈالر غائب ہو چکے ہیں، حکومت کا کوئی ادارہ کام نہیں کر رہا،ہم اس حکومت کو نہیں گرائیں گے اسے تو خود گرنا ہے، مانگے تانگے کی حکومت پتہ نہیں کتنے دن چلتی ہے۔
پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم چیئرمین کے سامنے پیش ہوں، ہم ان کے سامنے کیوں جائیں؟ چیئرمین نیب کو چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہوں، حکومت کومشورہ ہے کہ نیب کو ٹائٹ کرے تاکہ ملک چلنے لگے۔
سابق صدر نے کہا کہ مجھے نیب سے کوئی ڈر نہیں، میں نے بہت نیب دیکھے ہیں، میں پہلے بھی نیب کے سامنے پیش ہوتا رہا ہوں اور آئندہ بھی ہوتا رہوں گا لیکن مجھے فکر آپ لوگوں کی ہے، اگر آپ کو بھی نیب کے سامنے پیش ہونا پڑا تو پھر اس دن آپ کا کیا بنے گا، مجھے آپ کا غم زیادہ ہے اپنا نہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہہمیں پارلیمنٹ کو عزت دینی ہے اور اسے مضبوط کرنا ہے ، اور پارلیمنٹ میں شامل نئے دوستوں کو بھی سکھانا ہے، میں پارلیمنٹ اور جمہوریت کے لیے ہی کام کرنا چاہتا ہوں جو کرتا رہوں گا، مریم نواز یا اورکسی کی بہن بیٹی کو جیل میں نہیں دیکھناچاہتے۔
سابق صدر نے کہا کہ آج کل بغیر سوچے سمجھے فیصلے کیے جا رہے ہیں، ہمارے دوست پاکستان کو ناکام ریاست کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتے ہم بھی نہیں ، آج اپنی بندرگاہ دے کر چین سے کہا ہمارا بارڈر آپ کا بارڈ ر ہے لیکن برے وقت میں چین بھی آپ کو نہیں بچا سکے گا ہر کوئی اپنے مفاد کو دیکھے گا، کوئی باہر کی طاقت آپ کونہیں بچاسکتی کیونکہ ہرکوئی اپنے ملک کاسوچتا ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کو 6 ماہ ہوگئے لیکن ابھی تک کوئی قابل ذکر کام نہیں ہوا، ڈالر اوپر جارہا ہے، اسٹاک ایکسچینج سے 50 ارب ڈالر غائب ہو چکے ہیں، حکومت کا کوئی ادارہ کام نہیں کر رہا، ان کی حکومت کو دیمک کھارہی ہے، ہم اس حکومت کو نہیں گرائیں گے اسے تو خود گرنا ہے، مانگے تانگے کی حکومت پتہ نہیں کتنے دن چلتی ہے ۔
آصف زرداری نے چیف جسٹس ثاقب نثار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کا نام جے آئی ٹی سے نکال دیا۔آصف علی زر داری نے کہاکہ نوازشریف کو عدالت سے ریلیف ملا اس پر ہمیں بہت خوشی ہے۔پی پی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ مہمند ڈیم کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے موقف کی حمایت کرتا ہوں۔
ہم کیوں جائیں ،چیئرمین نیب پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہوں ، آصف زرداری
![]()
وقتِ اشاعت : January 15 – 2019