|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2020

کوئٹہ:  قائم مقام گورنر بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ جب تک قائم مقام گورنر ہوں حکومت بلوچستان کا جہاز استعمال نہیں کروں گا کوئٹہ سے لاہور نجی ائیر لائن میں گیا تھا کراچی بھی نجی ائیرلائن سے پہنچا واپس کوئٹہ بھی نجی ایئر لائن سے ہی آؤں گا۔

یہ بات انہوں نے بدھ کی شب صحافیوں سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان سے جب جہاز مانگاتھا تو حکومت نے یہ جواب دیا تھا کہ جہاز دستیاب نہیں ہے جس کے بعد میں کوئٹہ سے لاہور بذریعہ نجی ائیر لائن گیا اب لاہور سے کراچی گیاہوں جب کہ دو دن بعدکوئٹہ آؤں گا یہ تما م سفر نجی ائیر لائن کے ذریعے ہی کروں گا۔