|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2020

کوئٹہ : حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ووفاقی وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان کے عوام سے معافیوں کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا ہے۔

وفاقی حکومت بلوچستان کے محرومیوں کااحساس ہے جلد ازالہ کرینگے وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے عوامی اسکیمات شامل کرینگے بلوچستان کوٹے پر جلد عملدرآمد ہوگا سی پیک سے بلوچستان مستفید ہوگا وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان میں فلاح وبہبود سمیت تمام منصوبوں پر تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے آئندہ کیلئے 92جنوری کو دوبارہ ملاقات کر کے عوامی اسکیمات سمیت دیگر امور کو حتمی شکل دینگے۔

ان خیالات کااظہارمذاکراتی ٹیم کے سربراہ ووفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کاوزیراعظم سیکرٹریٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کی ملاقات میں مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک،جہانگیر ترین،ارباب شہزاد شریک تھے اور بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے جنرل سیکرٹری وسینیٹر منظور کاکڑ،سینیٹر نصیب اللہ کاکڑ،رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی،رکن قومی اسمبلی ثناء جمالی،احسان اللہ ریکی،روبینہ عرفان شریک تھے۔

ملاقات کے موقع پر پرویز خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے عوامی فلاح کے تمام منصوبوں کیلئے ہر قسم کی تعاون کیلئے یقین دہانی کرائی دونوں جماعتوں کا آئندہ کیلئے رابطے بحال کرنے پر اتفاق 29جنوری کو دوبارہ اسلام آباد میں پاکستا ن تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی کے قیادت کے درمیان ملاقات ہوگی۔

پرویز خٹک نے بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات کو دور کرنے اور ان کی جانب سے عوام کی فلاح وبہبود سے متعلق منصوبے جلد شروع کرنے پر یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ بی اے پی کی جانب سے کچھی کنال،اغبرگ یونین کونسل میں گیس کی فراہمی،لورالائی،سنجاوی روڈ اور دیگر عوامی ترقیاتی کاموں سے متعلق بھی یقین دہانی کرائی گئی اور کہا کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کر کے دو ہفتے میں تمام منصوبوں پر کام شروع ہوجائے گا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر اورارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ہردور حکومت نے پسماندہ رکھا ہے اور وفاق میں بلوچستان کی کوٹے پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے اور بلوچستان میں اس وقت بے روزگاری عروج پر ہے اور اس بے روزگاری کو ختم کیا جائے اور مختلف محکموں میں بورڈ آف گورننس کے پوسٹوں پر کوئٹہ کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے اغبرگ،چاغی،نوکنڈی گیس پلانٹ پر بات چیت ہوئی اور دیگر منصوبوں پر بھی غور غوض کیاگیا پاکستان تحریک انصاف نے بی اے پی کے تمام تحفظات دور کر دیئے اور کہا کہ 29جنوری کو دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پربھی غور کیا جائے گا۔