|

وقتِ اشاعت :   January 19 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور برف باری سے ریلوے کی 130سالہ پرانی سرنگوں اور پلوں کو نقصان پہنچانیکا خطرہ لاحق ہوگیا ریلوے حکام نے کوئٹہ ڈویژوں کی سرنگوں اور پلوں کا جائزہ لینے کیلئے افیسران کو متحرک کردیا۔

ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان میں ریلوے کی تعمیر کو ایک سو تیس برس بیت چکے ہیں،صوبے میں ریلوے کی بیس سرنگیں اور ڈیڈھ سو کے لگ بھگ پل ہیں حالیہ بارشوں اور شدید برف باری سے جہاں صوبے میں سڑکوں کے انفراسٹکچر کو نقصان پہنچا ہے وہاں ریلوے کے کوئٹہ ڈویژن میں قائم سرنگوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچانے کا خطرہ ہے۔

اس سلسلے میں ریلوے حکام نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور برف باری کے بعد ریلوے کے پلوں اور سرنگوں کے معائنہ کا عمل تیز کردیا گیا ریلوے حکام روزانہ ٹریک کا معائنہ کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ عام دنوں میں بھی ریلوے کے افیسران ہر ماہ دو سے تین مرتبہ ریلوے ٹریک،سرنگوں اور پلوں کو معائنہ کرتے ہیں۔