|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2020

بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 465 ہوگئی، حکومت بلوچستان

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے مطابق مذید 33 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،

بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 465 ہوگئی جبکہ 286 رپورٹس موصول ہوئے جن میں سے 33 مثبت اور 253 منفی نتائج سامنے آئے ، ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ تمام کیسز کورونا کے مقامی سطح پر پھیلاو کے ہیں بلوچستان میں کورونا کے مقامی سطح پر پھیلاو میں تیزی سے اضافہ ہونا تشویشناک ہے۔