|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2020

خضدار: تحصیل کرخ کے علاقہ نوک جو میں نا معلوم افراد کے ہاتھوں خاتون سمیت دو افراد قتل آمدہ اطلاعات کے مطابق تحصیل کرخ کے علاقہ نوک جو میں نا معلوم افراد نے گزشتہ شب عبدالمجید اور ایک خاتون کو گھر میں تیز دھار آلہ سے قتل کرکے فرار ہو گئے قتل کرنے کے وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکے مقامی انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالہ کرکے تفتیش شروع کر دی۔