|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان وسیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر کی کوئٹہ شہر میں گیس پریشر میں کمی اور گیس لوڈشیڈنگ کی عوامی شکایات کے حل کے لیے سوئی سدرن گیس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات۔عوامی شکایات کے جلد سدباب پر بات چیت۔سوئی سدرن گیس کے فوکل پرسن اور ڈپٹی چیف انجینئر کاشف صدیقی نے گیس پریشر کی کمی درو کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے تعاون سے اٹھائے گئے۔

اقدامات اور جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔کاشف صدیقی نے وفد کو بتایا کے جاری منصوبوں کی تکمیل سے گیس لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی پر کافی حد تک قابو پالیا جائے گا۔صوبائی حکومت کے تعاون سے کوئٹہ شہر کے میں کئی علاقوں میں پرانے پائپ کی تبدیلی اور سریاب روڈ کے دونوں اطراف میں 8انچ قطر کی نئی پائپ لائن کی بچھائی پر کام کا آغاز کردیاگیا ہے۔

جس کی تکمیل سے سریاب روڈ اور ملحقہ علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی پر قابو پایا جاسکے گا۔اسی طرح دوکانی بابا چوک جوائنٹ روڈ سے سپنی روڈ تک 8انچ قطر کی نئی پائپ لائن کی بچھائی پر رواں ماہ کام کا آغاز کر دیا جائے گا اور دسمبر کے مہینے میں اس پروجیکٹ کو انشا اللہ مکمل کرلیا جائے گا اس منصوبے کی تکمیل سے جوائنٹ روڈ، ریلوے کالونی، ریلوے سوسائٹی،بروری روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں کو فائدہ پہنچے گا۔

اور ان علاقوں میں گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔چوہدری شبیر نے سوئی سدرن گیس کے حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر میں گیس کی کمی پر قابو پانے کے لیے سوئی سدرن گیس شکار پور سے بلوچستان میں انے والی سپلائی لائن میں اضافی گیس پریشر بڑھانے کے بندوبست کے ساتھ جاری منصوبوں کی جلد تکمیل اور مزید موثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ انے والے دنوں میں عوامی پریشانیوں کا ازلہ ممکن ہوسکے۔وفد میں سابقہ کونسلر فاروق یوسف زئی ملک صفدر نثار عمرانی بھی موجود تھے۔