|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2020

کو ئٹہ: تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کا اجلاس زیر صدارت حاجی عبداللہ خان صافی چیئرمین تحریک بحالی بی ایم سی کے ہوا اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفےٰ رہنماء تحریک بحالی ڈاکٹر الیاس بلوچ وائس چیئرمین، عبدالباسط شاہ صدر ایپکا بی ایم سی، مشتاق احمد لہڑی جنرل سیکرٹری ایپکا بی ایم سی، ندیم احمد خان، میر زیب شاھوانی صدر ورکرز اسو سی ایشن بی ایم سی،ڈاکٹر اعجاز بلوچ،ڈاکٹر طارق بلوچ، ڈاکٹر حئی بلوچ نے شرکت کی۔

اجلاس میں گورنر بلوچستان کی جانب سے میڈیکل یونیورسٹی ترمیمی بل کی توثیق کو سراہا گیا۔ تحریک نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ تحریک کے پاداش میں کی گئی انتقامی کاروائیاں ابھی تک کالعدم نہیں کی گی جیسا کہ مقدمات کا خاتمہ تنخواہوں کا جاری ہونا۔

معطلیاں اور تنزلی وغیرہ تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج مطالبہ کرتی ہے۔کہ ملازمین کی تنخواہیں جاری کی جائے تمام انتقامی کاروائیوں کو کالعد م قرار دے کر وعدوں کی پاسداری کی جائے ملازمین اور طلباء کے مطالبات کے حل میں روکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر تحریک ایک بار سے احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔