|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2020

تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار وحدت بلوچستان کے جنرل سیکریٹری عابد عمر بلوچ اور جونیئر جوائنٹ سیکریٹری نجیب بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اب تعلیمی اداروں کے خلاف سازشیں شروع کی ہیں تا کہ بلوچ طلباء معیاری تعلیم سے دور رہیں۔

ان کی اس تعلیم دشمن پالیسی کی وجہ سے بی آر سی کو تباہی کے قریب پہنچا دی ہے حکومت نے 2015 میں بی آر سی الاونس کو ختم کر کے نہ صرف وہاں کے ملازمین کی حق تلفی کی بلکہ بی آر سی میں پڑھنے والے ہمارے طلباء کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اسی الاونس کی وجہ سے اساتزہ کرام طلباء و طالبات کو شام میں پڑھا رہے تھے لیکن حکومت نے ملازم دشمنی کے ساتھ ساتھ طلباء دشمنی کی بھی واضع پیغام دیا۔

جسکی بی ایس او پجار سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ملازمین کے بنیادی حقوق کے لیئے بھرپور جد و جہد کرے گی اور اپنے اداروے کی ان سازشی عناصر سے بچانے کے لیئے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے کیونکہ تعلیم ہی ہمارے اور ہر پسے ہوئے قوموں کی خوشحالی کی ضامن ہے اور جو خواب ہمارے آباواجداد نے پڑھا لکھا بلوچستان دیکھا ہے اسکو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔