|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2020

کوئٹہ: لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم وفاقی حکومت کے کمیشن کی کوئٹہ میں چوتھے روز کی سماعت مکمل جمعرات کو بارہ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے سماعت کے دوران ایک لاپتہ شخص کا کیس لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے کی بنا پر خارج کردیا گیا،محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن نے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں چوتھے روز بھی لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس فضل الرحمن کررہے ہیں۔

کمیشن کی سماعت کے چوتھے روز بارہ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت ہوئی جن میں پانچ کا تعلق کچھی تین کا تعلق کیچ، جبکہ ایک ایک کا تعلق ضلع جعفرآباد،نوشکی،خضدار اور خاران سے تھا سماعت کے دوران کیچ سے تعلق رکھنے والے ایک لاپتہ شخص کا کیس لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ انے کی بنا پر خارج کردیا گیا۔

کمیشن کی چار روزہ سماعت کے دوران دو لاپتہ اافراد بازیاب ہوچکے ہیں کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کمیشن کی سماعت 7نومبر تک جاری رہے گی اور اس دوران مجموعی طور پر 69کیسز سنے جائیں گے، تمام لاپتا افراد کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے۔