|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2020

کوئٹہ: گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں سوشل میڈیا اپنی اہمیت و افادیت کی بنیاد پر روزمرہ زندگی کا لازمی جز بن چکا ہے. سوشل میڈیا نہ صرف انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ ہے بلکہ علم ومعلومات تک رسائی کا وسیلہ بھی ہے. گورنر یاسین زئی نے تمام میڈیا پرسنز بالخصوص سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس پر زور دیا کہ بلوچستان کے مثبت اور ترقی پسندانہ تاثر کو زیادہ سے زیادہ اْجاگر کریں۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں سوشل میڈیا کے ایکٹیویسٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نیکہا کہ بلوچستان میں آباد اقوام شاندار اقدار و روایات کے آمین ہیں. ہمارے نوجوان پوشیدہ صلاحیتوں سے معمور ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ان کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے مناسب مواقع اور ضروری سہولیات فراہم کیا جائے۔

گورنر نے صوبیکے باصلاحیت فنکاروں، موسیقاروں اور گلوگاروں کی معاشی ناآسودگی کے خاتمے اور انکے فن کی ترقی اور پذیرائی پر توجہ دینیکی ضرورت پر بھی زور دیا. بعدازاں کوئٹہ سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس کو گورنر ہاؤس کے مختلف حصے دکھائیں اور سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس نے ان میں خاصی دلچسپی ظاہر کی۔