|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2020

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک کے عوام کی تقدیر بدلنے،اسلامی نظام نافذ وچلانے کی صلاحیت رکھتی ہے جو پارٹی خود بدعنوانی سے پاک اور جمہوری ہو وہ ملک سے بدعنوانی ختم اور جمہوریت نافذ کرسکتی ہے۔مدینہ کی اسلامی ریاست کے دعوے کرنے والے اب چین کے نظام نافذ کرنے پر آگیے پاکستان میں چائنا،برطانیہ یا امریکہ کا نہیں صرف اسلامی نظام چلیگا پی ٹی آئی ودیگربدعنوانی پارٹیوں کی سونامی کی وجہ سے مہنگائی۔

بدعنوانی اور تباہی آئی ہے ملک میں صرف جماعت اسلامی میں جمہوریت،حقیقی اسلامی نظام شورائیت موجود ہیں بدقسمتی سے دیگراکثر پارٹیاں خاندانی پراپرٹیاں بن گئی ہے۔اپوزیشن کااحتجاج بھی پراپرٹیاں بچانے کیلئے ہیں عوام حکومت واپوزیشن کی فرینڈ شپ سے تباہ ہوگئی ہیں۔جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن اور ملک وقوم کی تقدیر بدلنے والے دینی سیاسی جمہوری پارٹی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے نومنتخب امیر ضلع حافظ نورعلی کاکڑ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں نومنتخب امیر ضلع نے ذمہ داری کا حلف لیا تقریب سے نومنتخب امیر ضلع حافظ نورعلی،نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالکبیر شاکر،ڈاکٹر نعمت اللہ نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ظلم و جبر اور استحصال کے اس نظام کو بدلنا چاہتی ہے۔

ہم ملک میں قرآن و سنت کا نظام اور حقیقی جمہوریت کا قیام چاہتے ہیں،ہم اپنی آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ پاکستان چاہتے ہیں۔ مہنگائی،بے روزگاری کی وجہ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیاہے حکومت چند ماہ مزید مہلت چاہتی ہے تو اسے مہنگائی پر قابو پانا ہوگا۔ مہنگائی کم نہ ہوئی تو عوام خاموش نہیں رہیں گے وہ حکمرانوں کے گریبان پکڑیں گے۔ حکمرانوں کی عیاشیوں کے اخراجات غریب عوام کو برداشت کرنا پڑتے ہیں۔

جماعت اسلامی ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔عوام کرپٹ سرمایہ داروں اور ظالم جاگیر داروں کے محلوں کا طواف چھوڑ دیں اور ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں موجودہ حکومت میں ناموس رسالت ؐ، شان صحابہؓ اور سنت رسول ﷺ محفوظ نہیں۔ موجودہ حکومت نے توہین رسالت ؐ کی مرتکب آسیہ کو ملک سے فرار کرادیا اور مسلم لیگ کی حکومت نے ممتاز قادری کو شہید کیا۔ایک نے ریمنڈ ڈیوس اور دوسرے نے ابھی نندن رہا کیاحکومت واپوزیشن دونوں قوم کے مجرم اور مسائل وپریشانیاں بڑھنے کے سبب ہیں۔