|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2020

قلات: قلات میں شدید سردی میں کیسکونے متعدد گھروں بازار دکانوں کے غیر قانونی کنیکشن کاٹ دیئے گئے 4 ٹرانسفامرز کی بجلی منقطع چوری کرنے والے متعدد لوگوں کے خلاف مقدمہ درج ایس ای نثار میمن ایکسیئن عبدالقیوم بنگلزئی کے ہدا یت پر ٹاسک فورس تشکیل ایس ڈی او واپڈا محمد عیسی بنگلزئی کے زیر نگرانی کلی یالو۔کلی پندرانی۔کلی سمندر کلی خاردان کلی کوئنگ بازار میں گھر گھر جاکر متعدد غیر قانونی کنیکشنز کنڈی اور بلز جمع نہ کرنے والے سینکڑوں کنیکشنز منقطع کردیئے۔

ایس ڈی واپڈا محمد عیسی بنگلزئی میر محمداکبر رودینی منیر احمد ودیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی شکایت بار بار بجلی کی ٹرپنگ اور اوور لوڈ کی وجہ سے عوام کی شکایت آرہی تھی جس کی بناء پر ایکسیئن عبدلقیوم بنگلزئی کی ہدایت پر کیسکو کی ٹاسک فورس تشکیل دی گء جوکہ ایس ڈی او قلات کی سربرائی میں مختلف کلیوں میں غیر قانونی کنیکشز کے خلاف کاروائی کا سلسلہ مختلف فیڈرز سے سینکڑوں غیر قانونی کنیکشن منقطع کردیئے گئے ہیں۔

اور بجلی چوری کرنے والوں کی ایف آئی آرز بھی درج کر چکیں ہیں غیر قانونی کنیکشنز اور کنڈی کی وجہ سے بجلی ٹرپ کر جاتی تھی جس کی وجہ سے عوام صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا تھا غیر قانونی کنیشکن کی خاتمہ سے بجلی کا مسلہ حل ہوگا۔

شہر میں بجلی کی غیر قانونی کنیشنز کی وجہ سے مسلہ تھا اب نئے فیڈر کی ضرورت ہیں انھوں نے کہاکہ بجلی چوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا عوام بجلی چوروں کی نشاندہی کرکے واپڈا ٹیم کے ساتھ بھر پور تعاون کریں غیر قانونی ٹیوب ویلز اور غیر قانونی کنیکشنز کے خلاف کاروائی جاری رئیگی آخر میں منقطع کئے گئے لاکھوں روپے کے بجلی کی تاریں جلا دی گئی۔