|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2020

کوئٹہ: صوبائی وزیر خوراک و بہبود آبادی سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانس کے صدر نے عالم اسلام کو للکارنے کی احمکانہ کوشش کی ہے۔فرانس میں ایک گستاخ کارٹونسٹ ٹیچر کی طرف سے بار بار حضور نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کاارتکاب کیا گیا،مسلمان طلباء کی شکایت پر جب وہ بدبخت ٹیچراپنے مجرمانہ فعل سے باز نہ آیا تو ایک چیچن نوجوان طالب علم عبداللہ الزوروف نے اسے برسربازارجہنم رسید کردیا۔

اس پر فرانس کا صدر آپے سے باہر ہوگیا اور اس نے اسلام کو دہشت گرد مذہب قرار دے کردنیا کی سب سے محترم ومکرم آنحضرت ﷺکی گستاخی کا آرڈر جاری کرتے ہوئے آپ ﷺکے گستاخانہ خاکے ملک بھر میں دیواروں اور سائن بوڈوں پر چسپاں کرنے کاحکم صادرکیا،جبکہ فرانسیسی نام نہاد مہذب قوم نے مسلمانوں کی دل آزاری کے لئے مختلف دیواروں اور سائن بوڈوں پر آقاومولیٰ امام الانبیاء ﷺ کے گستاخانہ خاکے چسپاں کرکے اپنی تنگ نظری۔

تعصب اور دہشت گردی کا ثبوت پیش کیا ہے۔ جبکہ فرانس کے تنگ نظر اور متعصب صدر میکرون کی جانب سے اس قسم کی گھٹیا حرکت پوری فرانسیسی قوم کے اخلاقی دیوالیہ پن کا بین ثبوت ہے،سردار کھیتران نے کہا ہے کہ فرانس دنیا کے ان پانچ فرعونوں میں ایک فرعون ہے جن کے ہاتھوں میں ویٹوپاور ہے،ان پانچ ممالک نے پوری دنیا پر اپنی اجارہ داری قائم کررکھی ہے،انہیں اپنے فرعون ہونے کا پورا یقین ہے۔

اور انہی فرعونی جذبات کی تسکین کے لئے یہ پانچ ممالک مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں،دنیائے انسانیت کے یہ نام نہاد ٹھیکیدار خود مسلمانوں کو اشتعال دلاتے ہیں اور جب مسلمان فریاد کرتے ہیں تو ان کی فریادکوانتہاپسندی کا نام دے کر ان کے خلاف دہشت گردی کا جھوٹاپروپیگنڈاکرتے ہوئے ان پر جدیدترین ہتھیار استعمال کرتے ہیں،دنیا کا امن انہی پانچ فرعونوں نے تیہ وبالا کررکھا ہے۔