|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ صحت نے کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے سامان کی خریداری پر ساڑے 52 کروڑ روپے خرچ کرڈالے جبکہ حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پی ڈی ایم اے کو بھی چھ ارب روپے جاری کئے تھے۔محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ پی پی ای کٹس خریدیں جس پر سولہ کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔

اسی طرح بیس ہزار سے زائد این 95 ماسک سمیت مختلف سامان اور ادویات کی خریداری پر ساڑے 52 کروڑ روپے کی رقم کی ادائیگی کی گئی جبکہ دوسری جانب حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران اس کی روک تھام کیلئے پی ڈی ایم اے کو چھ راب روپے کی خطیر رقم دی تھی ڈاکٹرز کی تنظیموں کا کہنا ہے اتنی رقم خرچ ہونے کے باوجودکورونا کے دوران ڈاکٹروں کو سہولیات نہ مل سکیں صوبے کے ہسپتالوں میں کئی ڈاکٹرز سمیت محکمہ صحت کے اہلکار کورونا کے ہاتھوں لقمہ اجل بنے۔