|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2020

مستونگ: مستونگ قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ کا ر اور مسافرکوچ میں سورو کے مقام پر ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق 4افراد زخمی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سورو کے ایریا میں حب سے کوئٹہ آنے والی کار سے ٹکر گئی۔

جسکے نتیجے میں منیر احمد والد محمد وارث سکنہ محلہ جام یوسف کالونی لسبیلہ موقع پر جاں بحق جبکہ عبداللہ والد گلاب دین سکنہ ٹی ٹی سی کالج حب لسبیلہ داود ولد بالاچ سکنہ حب چوکی بالاچ ولد رحیم بخش سکنہ ڈیرہ مراد جمالی جہانزیب ولد جمعہ خان قوم قریشی سکنہ مستونگ زخمی ہوگئے۔

منگچر انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ ہونے والوں کو قریبی ہسپتال پہچایا جہاں آر ایچ سی مندے حاجی میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ کیلئے منتقل کردیا گیا لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کردیا گیا کوچ ڈرئیور موقع سے فرار ہوگئے مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہے ہیں۔