|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2020

کوئٹہ: جامعہ بلوچستان اور نیب(قومی احتساب بیورو) بلوچستان کے زیر اہتمام کرپشن کے خلاف ایک آگاہی واک کا انعقاد جامعہ بلوچستان میں کیا گیا۔ جس کی قیادت جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان اور نیب کے ڈائریکٹر سید حمید آفاق نے کی۔ آگاہی واک میں اساتذہ و طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جس میں کرپشن کے خلاف و بدعنوانی کے خاتمہ کے حوالے سے طلبہ نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے۔

آگاہی واک جامعہ کے ایڈمن بلاک سے ہوتے ہوئے مختلف راستوں سے جامعہ کے نیو بلاک کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ بدعنوانی کسی بھی شکل میں ہووہ معاشرے کے لئے ایک ناسور کی مانند ہے۔ اور جس کے خاتمے کے لئے مکتب فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔اور یہ امر خوش آئند ہے کہ قومی احتساب بیوروکے اشتراک و تعاون عمل سے جامعہ بلوچستان میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

کیونکہ کسی بھی معاشرے میں طلباء و طالبات سفیر کہلاتے ہیں اور جامعہ بلوچستان صوبہ کا سب سے بڑا تعلیمی درسگاہ ہے۔ جس میں پورے صوبے کے طلبہ زیر تعلیم ہیں۔اور وہ ہر علاقے گھر گھر کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اپنا پیغام پہنچا سکیں اور جامعہ بلوچستان ماضی کے طرح مستقبل میں بھی نیب کے ہمراہ اور اشتراک عمل سے کرپشن کے خلاف اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ تاکہ اس ناسور کا اپنے ملک اور صوبے سے خاتمہ کیا جاسکے۔نیب کے ڈائریکٹر نے اس موقع پر کہا کہ تعلیمی ادارے کسی بھی معاشرے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اور جامعہ بلوچستان کے ساتھ مشترکہ طور پر کرپشن کے خلاف شعور و آگاہی کو فروغ دینے کے لئے مختلف پروگرامز منعقد کئے جارہے ہیں۔ جسکا مقصد کرپشن اور بدعنوانی کے اپنے ملک سے خاتمے اور معاشرے میں اس کے نقصانات کو اجاگر کیا جا سکے۔ اور اس کے خاتمے کے لئے ہر کوئی اپنا کردار ادا کرسکے۔ کیونکہ نیب کا مقصد ہی ہے کہ ملک سے کرپشن کے خاتمہ کو یقینی بنایا جاسکے جو عوام اور ہر مکتب فکر کے نمائندوں کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

اور خاص کر ہمارے نوجوانوں پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں اور روشن مستقبل کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنائیں۔بعدازاں وائس چانسلر نے انٹریونیورٹییز پوسٹر مقابلہ 2020 کے طلبہ طلباء و طالبات کے درمیان پینٹنگ کے مقابلوں کے پوسٹرز کا جائزہ لیا۔

طلبہ کی بنائی گئی بدعنوانی کے عنوان سے تصویروں کو سراہا اور انکی حوصلہ افزائی کی۔ اور جامعہ کے شعبہ فائن آرٹس کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اورشعبہ جات کے اساتذہ نے انہیں شعبہ کے بارے میں بریف کیا۔ اور آخر میں کامیاب طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کئے گئے۔