|

وقتِ اشاعت :   November 23 – 2020

ڈیرہ مراد جمالی: سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی کی کاروائی ڈھائی ماہ قبل ڈیرہ مراد جمالی سے اغوا کی گئی خاتون سندھ کے علاقے جیکب آباد سے بازیاب ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی اور ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل ملک عبدالغفار سیلاچی کی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی سکندر سعید عمرانی نے اپنے ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر ایک مکان میں چھاپہ مارکر مغوی مسمات مہرالنساء کوبازیاب کرکے اغوا کار ملزم محمد مراد کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او سٹی سکندر سعید عمرانی نے اس حوالے بتایا کہ ڈھائی ماہ قبل ڈیرہ مراد جمالی پولیس لائن چوک سے مسمات مہرالنساء کو اغوا کرلیا گیا تھا جس کی بازیابی کے لئے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے تھے گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملزم نے مغوی خاتون کو جیکب آباد کے ایک مکان میں چھاپہ کررکھا جس کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارکر مغوی خاتون مسمات مہرالنساء کو بازیاب کرکے ملزم محمد مراد ڈومکی کو گرفتار کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔