|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2020

نوشکی: نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی سیاسی فکر اور فلسفہ کا محور عوام اور جمہوریت ہے۔اصولوں پر کاربند رہنا نیشنل پارٹی کی مضبوط بنیاد ہے۔اس لیے ملک کے تمام باشعور عوام نیشنل پارٹی کی سیاست کو عوامی و تعمیری قرار دیتے ہیں۔بلوچستان کے عوام کی نیشنل پارٹی میں شمولیت اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ نیشنل پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت جو بلوچستان کی وطنی قومی جدوجہد میں نمائندہ جماعت ہے۔نوشکی کے عوام کا نیشنل پارٹی پر اعتماد کو سیاسی ورثہ سمجھتے ہیں۔

نئے دوست کو خوش آمدید کے ساتھ ساتھ ان کے صلاحیتوں کو نکھارنے اور استعفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ان خیالات انہوں نے گزشتہ روز کلی غریب آباد نوشکی و دیگر علاقوں کے آس سیاسی و سماجی رہنماں عبدالباقی مینگل۔محمد ہاشم یلانزء،عبدالباری بڑیچ محمدزمان کی ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی رخشان ریجن کے سیکرٹری فاروق بلوچ، ضلعی نائب صدر بیبرگ بلوچ،بی ایس او پجار کے جوائنٹ سیکرٹری وکرم بلوچ نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری آغا ربنواز شاہ،بی ایس او پجار کے سابق مرکزی وائس چیرمین آغا داود شاہ نیشنل پارٹی کے ضلع کونسل کے ممبر عبدالرذاق زہری۔

عبداللہ عبدالباقی مینگل،عبدالباری،حافظ محمد ہاشم یلانزء،محمد زمان آصف خیر ابابکی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔نیشنل پارٹی کے قائدین نے نئے دوستوں کو پارٹی میں ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ نئے دوست پارٹی کو منظم کرنے میں اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔نیشنل پارٹی کی سیاسی عمل ان کی مکمل سیاسی تربیت کرے گا۔مقررین نے کہا کہ ملکی سیاست میں بھڑک بازی و غیر سنجیدگی کو دانستہ طور پر آگے لایا جارہا ہے۔تاکہ عوام کو سیاسی عمل سے خائف کیا جائے روایتی اور غیر جمہوری رویوں کو پروان چڑھایا جاسکے۔مقررین نے کہا کہ ملک کے تمام سنگین بحرانوں کا واحد وجہ ہے۔جمہور کی حکمرانی سے انحراف و سیاسی عمل میں مداخلت ہے۔جو کہ روز اول سے جاری ہے۔