|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2020

لاہور ۔ نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر ملک بلوچ سینٹر طاہر بزنجو کی لاہور میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل سے گوادر میں باڑ لگانے بلوچستان کے سائل وسائل بلوچستان کے موجودہ صورتحال پر ملاقات۔
 بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی مرکزی سینئر نائب صدر ملک ولی کاکڑ و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کے دونوں سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے یہ فیصلہ کیا کہ بلوچستان کے سائل وسائل پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا گوادر میں باڑ لگانا کسی بھی صورت میں قبول نہیں دونوں سیاسی پارٹیاں مل کر اس اہم مسئلے پر بھرپور انداز میں آواز بلند کرینگے