|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2020

ڈیرہ مرادجمالی: سٹی پولیس ڈیرہ مرادجمالی کی کاروائی موٹر سائیکل چوروں گینگ کے سربراہ چوری شدہ تین موٹر سائیکل برآمد کرکے جبکہ منشیات فروش خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ کلو چرس برآمد۔

کرکے تین ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیاگیاتفصیلات کیمطابق ایس ایس پی نصیر آباد عبدالحئی عامر بلوچ کی ہدایت پر منشیات فروشوں موٹرسائیکل چوروں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ مراد جمالی ملک غازی عبدالغفار سیلاچی کی نگرانی میں۔

ایس ایچ او سٹی سکندر سعید عمرانی انسپکڑ علی حسن مغیری محبوب سولنگی جاڑاخان اوربرکت علی رند پولیس نفری کے ہمراہ چھاپے لگاتے ہوئے موٹر سائیکل چوروں کے گینگ کے اہم کارندے عبدالحمید کو گرفتار کرکے۔

ڈیرہ مرادجمالی سٹی سے حاکم علی عمرانی کی چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت تین موٹر سائیکل برآمد کرلیے جبکہ منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے علی دوست سے دو کلو جبکہ صوبہ خان سے تین کلو پختہ چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔