|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس صدر ایوب ترین منعقد ہوا ،جنرل رشید بلوچ سالانہ کارکردگی جبکہ فنانس سیکرٹری منظور احمد مالیاتی رپورٹ پیش کی ،ایگزیکٹو باڈی کی اجلاس میں بی یو کے کے سالانہ انتخابات 2021-22 کی منظوری دیدی اجلاس نے ظفر بلوچ کو سالانہ انتخابات الیکشن کمیٹی کا چیئرمن نامزد کر دیا ۔

شیڈول کے مطابق نئے انتخابات کی کاغذات نامزدگی 18جنوری کو جمع کی جائیں گی جب کہ 30جنوری پولنگ ہوگا اجلاس میں خیبر نیو اور سما ٹی وی کی جانب سے میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقدام کو مزدور کش اور ظالمانہ قرار دیدیا ،ایگزیکٹو باڈی نے میں فیصلہ کیا گیا کہ جبری برطرفیوں کے احتجاج کیا جائے گا ۔