|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2021

دکی: ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ کی ہدایت پر محکمہ مائنز اور لیویز فورس کے مشترکہ ٹیموں نے مائنز انسپکٹر عبدالرشید اتمانخیل اور نائب رسالدار لیویز محمد اشرف شادوزئی کی سربراہی میں مختلف کوئلہ کانوں پر چھاپے مارکر 45مزید کوئلہ کانیں سیل کردی۔

مائنز انسپکٹر عبدالرشید اتمانخیل کے مطابق کاروائی کے دوران دمڑ کول کمپنی میں 20حاجی شریف کول کمپنی میں 10جبکہ اتفاق ناصر کول کمپنی میں 15کوئلہ کانیں سیل کردی گئیں ابتک مجموعی طور پر 159کوئلہ کانیں حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر سیل کی گئی ہیں۔

مائنز انسپکٹر عبدالرشید اتمانخیل کے مطابق کاروائیاں ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ کی ہدایت پر مزید بھی جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئلہ کانوں میں حفاظتی اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کی جاسکتی کانکنوں کی جانیں سب سے زیادہ عزیز ہیں۔