|

وقتِ اشاعت :   February 5 – 2021

ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہانہ سر کے مقام پر پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 2سگے بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ دہانہ سر کے مقام پر پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے دو سگے بھائی حلیم شاہ اور قاسم شاہ جاں بحق ہوگیے جان بحق افراد کا تعلق ژوب سے ہے ۔