|

وقتِ اشاعت :   February 11 – 2021

ڈیرہ مراد جمالی: پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی ڈویژنل صدر میر بلال خان عمرانی نے کہاکہ اسلام آباد میں حقوق مانگنے والے سرکاری ملازمین پر بد ترین تشدد آنسو گیس کا استعمال حکومتی دہشت گردی کے مترادف ہے حکومتی ناکام پالیسی کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا جن بوتل سے نکل آیا ہے۔

مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہو چکے ہیں انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں تاریخی تشدد ملازمین پر کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملازمین کے ساتھ ہے اور کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے عوام سے کیئے گئے وعدے کی تکمیل کرنے کے بجائے عوام اور ملازمین پر ریاستی گردی طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے ۔