|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2021

مچھ : مچھ باسن دیر کے قریب مزدا ٹرک الٹنے سے خاتون بچوں سمیت چھ افراد زخمی ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر گزشتہ روز مچھ سے تقریبا پندرہ کلومیٹر مغرب میں بولان قومی شاہراہ باسن دیر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث مزدا ٹرک الٹ گئی ۔

جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دوخواتین مسماۃ (ص) مسماۃ (گ) دوبچی بی بی حمیرہ ، بی بی آمنہ ،دوافراد علی اکبراور محمد رمضان زخمی ہوگئے زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ۔