|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2021

گوادر: پاکستان مسلم لیگ (ن) گوادر کا گوادر کے مختلف مساہل پر احتجاجی موٹر ساہیکل ریلی۔ ریلی کا آغاز جاوید کمپلیکس سے شروع ہوء جو ائیر پورٹ سے ہوتا ہوا بلال مسجد کے سامنے اختتام ہوا۔ ریلی کی قیادت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر عثمان کلمتی و جنرل سکریٹری پرویز جمیل پرویز جمیل نے کی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر عثمان کلمتی،جنرل سکریٹری پرویز جمیل،بی این پی کے تحصیل صدر ناصر موسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی گوادر کی ترقی کے لیے نہیں بلکہ گوادر عوام کو بے دخل کرنے کرنے کے لیئے بنایا گیا ہے۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی گوادر عوام کے لئے سفید ہاتھی کا کردار ادا کررہاہے۔

انہوں نے کہاکہ مہنگاہء انتہاہء درجے کو پہنچ چکا ہے مہنگاہء نے غریب عوام کی کمر تھوڈ دی ہے لیکن پراہس کنٹرول کمیٹی حرکت نہیں کررہاہے۔ ہر چیز لوگوں کی دسترس سے باہر ہوچکا ہے۔ غریب عوام مہنگاہء کے سبب نان شبیہ کا محتاج ہیں۔ بجلی و پانی کا مسلہ روز بروز گھمبیرہوتا جارہاہے گوادر شہر میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہاہے۔ پورا گوادر کربلا کا منظر پیش کررہاہے۔ بجلی نے بھی لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے روزانہ بلا جواز لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

جس سے لوگ انتہاہء پریشانی و تکلیف میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کا ریاست مدینہ کے دعویدار نے ملک کو برباد کردیا ہے۔ ملک قرضوں تلے دب چکا ہے۔ پی ٹی آہء کے غنڈوں نے پی ایم ایل کے مرکزی رہنماؤں پر حملہ کرنے کی شدید مزمت کرتے ہیں انہون نے کہاکہ گوادر کے نوجوان بے روزگار در بہ در پھر رہے ہیں لیکن نوکریاں سفارشی لوگوں کو دی جا رہی ہیں جو انتہاہء ظلم کے مترادف ہے۔ انہوں کہاکہ گوادر کے مساہل کو فوری طور پر حل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کو وسعت دی جاہیگی۔ مظاہرے میں نظامت کے فراہض پی ایم ایل کے یوسف علی نے سرانجام دئے۔