|

وقتِ اشاعت :   April 23 – 2021

کوئٹہ: سابق نگراں وزیرداخلہ بلوچستان آغا عمر بنگلزئی نے کہا ہے کہ سرینا ہوٹل دھماکے میں صوبے کی ترقی اور تشخص کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

بیرونی اور اندورنی دشمن ملک کو کمزور بنانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں لیکن بلوچستان کی غیور عوام نے پہلے بھی دشمنوں کا مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کرتی رہیں گی انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عناصر کی یہ بھول ہے کہ انکی کاروائیوں سے صوبے اور ملک کی ترقی رک جائیگی۔

یا وہ ہمیں اپنے قومی اہداف حاصل کرنے سے روک لیں گے بلوچستان کی عوام اور سیکورٹی فورسز نے پہلے بھی صوبے کا دفاع کیا اور آئندہ بھی کریں گے انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمددری اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔