|

وقتِ اشاعت :   April 23 – 2021

کوئٹہ: پشین کی گنج منڈی میں آگ لگنے سے ایک درجن سے زائد گاڑیاں جل کر خاکستر تین افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پشین میں واقعہ گنج منڈی میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ۔

پوری منڈی کو اپنی لیپٹ میں لے لیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ ، میونسپل کمیٹی پشین ،اور ایف سی کی فائربرگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا مقامی ذرائع کے مطابق آگ کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر زخمی جبکہ12گاڑیاں ،9موٹر سائیکلیں اور ایک رکشہ جل کر خاکستر ہوگئے تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔