|

وقتِ اشاعت :   April 23 – 2021

کوئٹہ: پولیس نے مقامی ہوٹل میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا،پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں گولڈن کلر کی 2005ماڈل کی کار استعمال کی گئی ساٹھ کلو سے زائد دھماکہ خیز موادکار کے مختلف حصوں میں فٹ کیا گیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے کے مقام سے خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضا کے کچھ حصے ملے ہیںجو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے فرنزاک لیب اور نادرا کو بھجوا دئیے ہیں دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی معلومات کیلئے محکمہ ایکسائز سے بھی رابطہ کرلیا گیا ۔