|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2021

کوئٹہ : سریاب روڈ میں ہیرونچی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل) کی کیبل کاٹ کر چوری کرلی جس سے سریاب روڈ کے محلقہ علاقوں میں ٹیلی فونزخاموش ہوگئی اور انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوگئی۔

تفصیلا ت کے مطابق سریاب روڈ میں پی ٹی سی ایل کی کیبل کو ہیرونچی نے کاٹ کر چوری کر لی جس سے سریاب روڈ سے محلقہ علاقوں کی تقریباً 300ٹیلی فون کی لائن اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔

جس سے علاقے کے صارفین متاثر ہوئے ۔ پی ٹی سی ایل کے حکام کے مطابق سریاب روڈ کے مین ہول سے نشے کے ایک عادی شخص نے ایک کیبل کو کا ٹ دیا جس سے علاقے میں مواصلاتی نظام میں خلل پڑا۔ حکام نے فوری طور پر مرمت کا کام شروع کردیا اورٹیلی فونز لائن کو جلد از جلد بحال کرنے کی کوشیش کررہے ہیں۔