|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2021

کراچی : پاکستانی کارگو کی لانچ الحمیدی کو عمان کے قریب حادثہ پیش آگیا،حادثہ انجن میں آگ لگنے کی وجہ سے پیش آیا۔ جس کے بعد عملے کے 18افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، 3 افراد کی لاشوں کو برآمد کرنے کے سلسلے میں تلاش جاری ہے۔ مرنے والوں کا تعلق لیاری، ماریپور اور ملیر سے بتایا جاتا ہے۔

امدای ٹیموں نے 18 لوگوں کو بچا لیا پے 3 کی تلاش جاری ہے۔ لواحقین کی حالت غیر ہے ان کا پاکستان کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ ان تمام لوگوں کی لاشوں / میتوں وغیرہ کو پاکستان لایا جائے۔

لاپتہ شخص قیصر خان کے بیٹے جلال نے حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ والد کو تلاش کرنے میں مدد کیا جائے لانچ کے کپتان کے مطابق لاپتہ ہونے سے پہلے میرا والد سمندر میں ایک تختے پر بیٹھا تھا میرے والد زندہ ہو سکتے ہیں انھیں تلاش کیا جائے