|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2021

کھانا کھانے گئے تو عمران خان اپنے پیسے دیکر چلے گئے، مشتاق احمد نے دلچسپ قصہ بتادیا

قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان ہمیں کھانے پر لیکر گئے لیکن بل ہمیں اپنی جیب سے ادا کرنا پڑا۔

 مشتاق احمد کا کہنا تھا ایک مرتبہ عمران خان ہمیں کھانے پر لیکر گئے، ہم چار لوگ تھے، عمران خان، میں، وسیم اکرم اور عاقب جاوید یا وقار یونس میں سے کوئی ایک تھا۔

لیگ اسپنر نے بتایا کہ یہ آسٹریلیا کی بات ہے، ہم نے کھانا کھایا اور جب بل آیا تو وہ 80 یا 85 ڈالر بنے، ہم نے سوچا کہ عمران خان ہمارے بڑے ہیں اور پاکستانی کلچر کے مطابق وہ پیسے خود دیں گے لیکن انہوں نے اپنے 17 ڈالر نکالے اور کہا کہ باقی اپنے اپنے پیسے دیکر آ جانا، میں اپنا حصہ دیکر جا رہا ہوں۔