|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2021

خضدار:  ڈپٹی کمشنر خضدار کے احکامات کی روشنی میں لیویز فورس خضدار نے بین الصوبائی اسمگلرز کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ،زاوہ چیک پوسٹ نے 23کلوگرام چرس پکڑ کر دو بین الصوبائی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر)بشیراحمد بڑیچ کے احکامات پر لیویز فورس خضدار کا منشیات جیسے لعنت کے خلاف مؤثر کاروائی جاری۔

گزشتہ روز نائب تحصیلدار باغبانہ حبیب گچکی رسالدار علی احمد باجوئی کی سربراہی میں دفعدار عبدالواحد ،کانسٹیبل عبدالغنی سکندر علی و دیگر عملہ نے زاوہ چیک پوسٹ پر انڈس کرولا نمبر FDX-2930 کو مشکوک پاکر روکا اور چیکنگ کی دوران چیکنگ گاڈی سے 23 کلو گرام اعلی کوالٹی کے چرس برآمد کرکے دو ملزمان بہرام خان ولد علی خان اور علی شاہ ولد مہربان ساکنان بوستان چمن کو گرفتار کرکے بند حوالات کیا۔

ڈپٹی کمشنر خضدار کے حکم کے مطابق لیویز فورس خضدار نے یہ تہیہ کر رکھا ہیکہ کہ وہ منشیات کی ناسور کو ختم کرینگے۔منشیات کی لعنت ہمارے نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہیں لیویز فورس خضدار کسی بھی صورت اس لعنت میں ملوث افراد کو آسانی سے گزرنے نہیں دیگی۔منشیات سے پاک معاشرہ ہی ہمارا مقصد ہیں۔