|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2021

کوئٹہ: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی. ملاقات کے دوران ملک وصوبے کی مجموعی صورتحال سمیت بین الصوبائی روابط کو مستحکم کرنے کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے بین الصوبائی روابط کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا.