|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹرز انضمام الحق اور مشتاق احمد نے بھی آج بھارت کے خلاف افغانستان کی فتح  کی پیش گوئی کردی۔ سابق کرکٹر انضمام الحق نے کہا کہ افغانستان بھارت کو ہراسکتا ہےمگر اب بھارت دباؤ میں نہیں، اس لیے وہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے یا تو افغانستان کو پھینٹی لگا دیں گے یا ایک طرف میچ ہار جائیں گے۔

 سابق کرکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ  افغان ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے، افغان اسپنرز بہت اچھی فارم میں ہیں، اس لیے افغانستان کے پاس جیتنے کا بہت اچھا موقع ہے۔

 خیال رہے کہ بھارت اور  افغانستان کا اگلا میچ  آج شام  کو ہوگا، افغانستان اس وقت 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں دوسرے نمبر پر ہے اور اگر اس نے بھارت کو شکست دے دی تو اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔