|

وقتِ اشاعت :   December 31 – 2021

خضدار: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کی کیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسرانجینئر محمد عارف سے کوئٹہ میں ملاقات کی، انجمن تاجران خضدار کے صد ر حافظ حمید اللہ مینگل بھی اس ملاقات میں موجود تھے رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کیسکو چیف ایگزیکٹو کو خضدار میں عوام کو بجلی سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں خضدار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم وولٹیج اوربجلی کے دورانیہ کے بارے میں بتایا۔

میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھاکہ انہوں نے اپنے مخصوص فنڈز سے سات کروڑ روپے بجلی فیڈرز کے لئے مختص کردیاہے جن سے چار فیڈرز خضدار میں لگ جائیں گے تاہم اب ضرورت اس امر کی ہے کہ خضدار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر فیڈرز کی تنصیب پر کام کا آغاز کیا جائے تاکہ شہریوں کو بجلی سے متعلق مسائل میں کمی لائی جاسکے ۔

انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل نے کیسکو چیف کو خضدارمیں بجلی کے خستہ حال تاروں اور پرانے پولز سے متعلق آگاہ کیا چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد عارف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خضدار میں فیڈرز کی کمی کو دور کیا جارہاہے چار فیڈرز خضدار سٹی میں لگنے سے بجلی سے متعلق مسائل میں کمی واقعہ ہوگی اور کوشش ہوگی کہ بہت جلد ان فیڈرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کیاجائے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد عارف نے انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل کو یقین دھانی کرادی کہ خضدار بازار میں بجلی کے تمام تاروں کو تبدیل کرکے نئے تاربچھائی جائینگی۔

خضدار بازار میں بجلی کی نئی تاروں کا خرچہ کیسکو بلوچستان خود برداشت کریگا رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کیسکو چیف بلوچستان سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خضدار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم وولٹیج کے مسائل کا واحد حل فیڈرز میں اضافہ ہے اور اس حوالے سے چار فیڈرز خضدار سٹی میں لگ رہے ہیں پہلے سے نصب چار فیڈرز میں مذید چار فیڈرز کے اضافے سے خضدار سٹی میں فیڈرز کی تعداد آٹھ ہوجائیگی اور یہ دیرینہ مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حل ہوجائیگا۔

ان کا کہنا تھاکہ مجوعی طور پر بارہ کروڑ روپے کی لاگت سے چار فیڈرز لگ رہے ہیں جن کے لئے سات کروڑ روپے میں نے اپنے مخصوص فنڈز سے مختص کردیا ہے جب کہ باقی خرچہ کیسکو خود برداشت کریگی میری کوششوں سے ہی کافی عرصہ بعد خضدار میں چار فیڈرز لگ رہے ہیں اور کوشش ہے کہ فیڈرز پر کام کا آغاز جنوری کے پہلے عشرے میں کیا جائے اس متعلق کیسکو چیف نے یقین دھانی کرادی ہے اور چار فیڈرز کی تنصیب جون 2022 تک مکمل کردیا جائیگا رکن بلوچستان اسمبلی میریونس عزیز زہری کا کہنا تھاکہ خضدار کے شہری بھرو سہ رکھیں ان کی مشکلات اور پریشانیوں سے ہمیں مکمل آگاہی حاصل ہے اور انشاء اللہ بہت جلد یہ مسئلہ حل ہوجائیگا ۔