|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2022

کراچی کے علاقے لیاری کی بہار کالونی کے ایک فلیٹ میں گیزر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بہار کالونی میں مسجد روڈ پر واقع ایک رہائشی عمارت کی ساتویں منزل پر پیش آیا ہے۔

زخمی ہونے والے افراد کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ جمیلہ سجاد، 20 سالہ ثوبیہ شہزاد، 26 سالہ فرحت شعیب، 45 سالہ عظمیٰ شہزاد، 16 سالہ حسنین شہزاد اور حنین شہزاد شامل ہیں۔