کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس نعیم اختر افغان و جسٹس روزی خان بڑیچ پر پرمشتمل ڈویژن بنچ نے منگل یکم مارچ کو پاکستان بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن کے خود ساختہ چیف کمشنر سرفراز قمر ڈاہا و معطل سیکریٹری لیاقت اعوان کی جانب سے ہائی کورٹ کی حکم امتناعی کے باوجود کام جاری رکھنے و احکامات جاری کرنے و انتظامی فیصلے کرنے و اجلاس بلانے پر دونوں کو توہین عدالت کا نوٹس دیتے ہوئے دونوں کو شخصی طور پر کوئٹہ میں 9 مارچ کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔
یہ احکامات پاکستان بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن کے نیشنل کونسل کے ممبر و بلوچستان بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن کے قانونی مشیر امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کی درخواست پر جاری کئے گئے ہیں۔