اسلام آباد: وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کا اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا انکشاف ،بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کی سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات۔
ذرائع کے مطابق خالد مگسی کی ملاقات سابق وزیراعلی جام کمال کی اجازت سے ہوئی، ملاقات کرانے سے قبل سردار یار محمد رند نے سابق صدر آصف علی زرادری اور جام کمال پیغام رسانی کا کردار اداکیا،ملاقات میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بات چیت کی گئی،بی اے پی میں اندرونی اختلافات کی وجہ سے جام کمال مرکزی رہنماؤں سے ناراض ہیں۔بی اے پی کا ناراض گروپ اس سے قبل سردار یار محمد رند سے بھی مل چکا ہے،سابق وزیراعلی جام کمال ایک ہفتے سے وزیراعظم عمران خان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔