اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیا جائے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ لارجز میں کسی کی جان کو کوئی خطرہ نہیں، سندھ ہاؤس میں خرید و فروخت ہورہی ہے، اچھا ہوا کہ سندھ ہاؤس ایکسپوز ہوگیا۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیا جائے۔ پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، وزیراعظم سندھ میں گورنر راج لگا سکتے ہیں، اب ان کی مرضی ہے۔