|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2022

محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں گرمی کی شدت  میں اضافے کا امکان ظاہرکیا  ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ کےدرمیان رہنےکا امکان  ہے جب کہ کل درجہ حرارت 36 سے 38اور  پرسوں 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا بتانا  ہےکہ مغربی بلوچستان کے قریب ہوا کا زائد دباؤ بن گیا ہے اور ہواؤں کے رخ میں تبدیلی سےگرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ دن کے بیشتر حصے میں مغرب سے زمینی ہوائیں چلیں گی۔