|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2022

خاران: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت جنگی بنیادوں پر معیشت میں بہتری لانے اور بجلی بحران کو حل کرنے میں اقدامات اٹھا رہی ہے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت پوری توانائی اور محنت سے عوام کی خدمت کررہی ہے بجلی لوڈ شیڈنگ پر کافی حد تک قابو پالیا ہے پارٹی قائد سردار اختر مینگل کی ہدایت پر بلوچستان کے کونے کونے میں جاکر عوام کے مسائل ومشکلات سنیں گے اور عوام کو ریلیف پہنچانے کی ہرممکن کوشش کرینگے، بی این پی کے لئے اقتدار اور کرسی کوئی معنی نہیں رکھتا بلکہ اصل مقصد عوام کی خدمت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے خاران میں عوامی کلی کچھری اور میڈیا سے گفتگو میں کیا اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی ثناء￿ اللہ بلوچ، بی این پی خاران کے ضلعی آرگنائزر حاجی غلام حسین بلوچ، سابق صدر میر محمد جمعہ کبدانی، ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی ممبران سمیت زمیندار برادری اور ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی، ایس ای کیسکو شاہ جہاں غرشین، ایکسیئن کیسکو قاضی نوید احمد ودیگر حکام موجود تھے وفاقی وزیر مملکت میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ سابقہ حکومت نے بجلی بحران کو حل کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے تھے جس بجلی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا تھا موجود حکومت نے بجلی بحران کو حل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رکھے ہیں جس سے کافی حد تک لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا ہے۔

انھوں نے کہا کلی کچھری کے انعقاد کا مقصد عوام کو یہ احساس دلانا ہے کہ ان کے شکایات کے ازالے کے لئے حکومت بروقت اقدامات اٹھا رہی ہے وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے خاران کے مین گریڈ اسٹیشن کو مزید اپگریڈ کرنے،سب تحصیل ٹوہ ملک میں توتازئی گریڈ اسٹیشن سمیت مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی کمبے اور ٹرانسفارمرز کی فراہمی، خراب ٹرانسفارز کے لئے ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر خاران میں ورکشاپ کے قیام ، بجلی کیمین لائنوں کو آبادیوں سے باہر منتقلی کی منظوری سمیت ضلع خاران میں بجلی کے نئے اسکیمات کی فراہمی کا اعلان کیا وفاقی وزیر مملکت نے عوام اور زمینداروں کے مطالبے پر خاران میں دہی علاقوں میں بجلی کے دورانیہ 6 سے گھنٹے سے بڑھا کر 8 گھنٹے اور شہری علاقوں میں 12 گھنٹے سے بڑھا کر 14 گھنٹے کرنے کا اعلان کردیا، زمینداروں اور سماجی و عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی میر محمد ہاشم نوتیزئی کے دورے خاران اور بجلی مسائل کے حل کرنے کے بروقت اقدامات اٹھانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء￿ وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے خاران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی حقیقی معنوں میں آواز ہے وفاق اور صوبائی اسمبلی میں بی این پی کے اراکین اسمبلی نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام اور لاپتہ افراد کے لئے اسمبلی کے اندر اور باہر آواز بلند کی ہے انھوں نے بی این پی سردار اختر مینگل کی قیادت میں بلوچستان کا ایک مضبوط اور توانا آواز بن چکی ہے بی این پی کے لئے اقتدار اور کرسی کوئی معنی نہیں رکھتا پارٹی نے۔ عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کو بلوچستان کی خاطر سپورٹ کیا اب موجودہ پی ڈی ایم اور اتحادی حکومت کو بھی بلوچستان کے لئے تعاون کیا ہے انھوں نے کہا کہ میں اور رکن صوبائی اسمبلی ثناء￿ بلوچ خاران کی ترقی و خوشحالی اجتماعی ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہے ہیں ہم عوامی خدمت سے متعلق پارٹی اور عوام کو جواب دہ ہیں عوامی خدمت سے متعلق ہم سمیت تمام بی این پی کے اراکین اسمبلی کی کارکردگی کو پارٹی لیڈر خود مانیٹرنگ کررہے ہیں