|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2022

دالبندین : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ھاشم نوتیزئی کی جانب سے کیسکو آفس دالبندین میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں کیسکو کے اعلی آفیسران سمیت مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے سیاسی و قبائلی معتبرین تاجر برادری اور ہندو اقلیتی برادری کے لوگوں نے بھی شرکت کی اس دوران لوگوں نے بجلی کے مسائل کے متعلق وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی کے سامنے مسائل کے انبار لگا دئیے اس موقع پر ایکسئین کیسکو کرم بخش بادینی۔ایکسین آپریشن قاضی نوید بلوچ۔ایکسیئن عبدالعلیم مینگل۔

بی این پی کے ضلعی صدر میر یار محمد مینگل۔ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء سردار نجیب سنجرانی۔ سردار مولاداد بڑیچ۔سردار عبدالغیاث بڑیچ۔کیپٹن کریم ساسولی۔ آل پارٹیز کے صدر حافظ علی محمد۔انجمن تاجران دالبندین کے صدر حاجی آغا محمد حسنی۔واپڈا ہائیڈرویونین کے چئیرمین میر شاہ نواز رئیسانی۔ایس ڈی او امیر حمزہ لانگو۔ہندو پنچائیت کے سیٹھ برج لعل۔صحافی برادری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

کھلی کچہری سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ھاشم نوتیزئی نے کہا کہ دالبندین سمیت پورے رخشان ڈویڑن میں بجلی کے بڑھتے ہوئے مسائل سے وہ بخوبی آگاہ ہیں جنھیں حل کرنے کیلیے وہ ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوامی مسائل سے آشنائی حاصل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوامی شکایات کا ازالہ کر دیا جائے گا دالبندین سمیت ضلع بھر میں بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسفارمرز کی کمی کو پورا کر دیا جائے گا بجلی کی فراہمی کا دورانیہ بڑھا دیا جائے گا وفاقی وزیر توانائی میر محمد ھاشم نوتیزئی نے دالبندین کو دو مذید فیڈرز میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا بجلی کا دورانیہ 16 گھنٹے سے بڑھا کر 20 گھنٹے کرنے جبکہ نوکنڈی تفتان یک مچ ماشکیل کو سب ڈویڑن بنانے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کیسکو میں مقامی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے اقدام اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ بی این پی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل کی ہدایت پر پارٹی پالیسی کے مطابق تمام فیصلے میرٹ پر کیے جائیں گے کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی بی این پی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بلوچستان کے حقوق اور وسائل کا دفاع کرنا جائے گا۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین کی انتھک محنت سے عوام کو نااہل و نکمے حکمرانوں سے نجات ملی سردار اختر جان مینگل صوبے کے عوام کو ہر گز مایوس نہیں کریں گے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے آنیوالے بجٹ میں بلوچستان کیلئے اہم منصوبے لینے میں کامیاب ہوجائیں گے ہمارے دروازے پر وقت عوام کیلئے کھلے رہیں گے سرحدی تجارت کے فروغ کے لئے وفاق کو مذید آگاہ کر دیا جائے گا انہوں نے سرحدی شہر تفتان کے لئے 15 عدد نئے ٹرانسفارمر لاغاپ کو نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی کا بھی اعلان کردیا