|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2022

کراچی کے علاقے کورنگی میں ہوٹل میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں 3 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی بلاول چورنگی کے قریب ہوٹل میں گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا جس کے باعث ہوٹل کا فرش نالے میں گر گیا، واقعے میں 3 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، کئی افراد بری طرح جھلسے ہوئے ہیں۔

 

زخمی ہونے والوں میں شفیع ولد بخت علی، محمد راشد ولد غلام مصطفیٰ، اکرم ولد نواب، اقبال ولد سانول، عرفان ولد غلام رسول، دلبر ولد مصری خان، راجو ولد گل میر، عاشق ولد گل بدین، اویس ولد جبار شامل ہیں۔

زخمی ہونے والے راجو، عاشق اور اویس کی عمریں 8 اور 9 برس کے درمیان ہیں، طبی عملے کا کہنا ہے کہ تینوں بچے بری طرح جھلسے ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل کا اگلا حصہ نالے کے اوپر قائم تھا، جو دھماکے کے بعد نالے میں گرگیا۔