|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2022

دالبندین;  ضلع چاغی کے علاقے یک مچھ کے رہائشیوں نے بجلی کے اوور بلنگ کے خلاف آر سی ڈی شاہراہ بند کرکے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے کیسکو دالبندین کے اہلکاروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔ بجلی کے بلز ہاتھ میں لیے یک مچھ کے مکین کیسکو کے خلاف سراپا ہیں.

جنہوں نے آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک بھی روک دی۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ایک طرف سیلابی صورتحال کے باعث پچھلے ایک ہفتے سے یک مچھ کی بجلی معطل ہے جبکہ دوسری جانب کیسکو اہلکار جان بوجھ کر خودساختہ ریڈنگ کرکے لوگوں کو بھاری بلز بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دالبندین کیسکو کے کلرکس لائن مین اور لائن سپرنٹینڈنٹ کروڑوں روپے کی جائیدادوں کے مالک بن گئے ہیں ان سے کوئی پوچھے کہ اتنا پیشہ کہاں سے آیا۔

ان کا کہنا تھا وہ جب کیسکو دالبندین کے دفتر جاکر اوور بلنگ کی شکایت کرتے ہیں تو انھیں دھتکارا جاتا یے۔ اہل علاقہ نے وزیر مملکت برائے توانائی میر محمدہاشم نوتیزئی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ایم پی اے میر محمدعارف محمدحسنی اور کیسکو حکام سے صورتحال کا نوٹس لے کر کیسکو دالبندین کے کرپٹ اور کمیشن خور اہلکاروں کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا۔