|

وقتِ اشاعت :   August 23 – 2022

چیئرمین تحریک  انصاف عمران  خان نے آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی جس کے بعد انہوں نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان اپنی قانونی ٹیم کے اراکین سے آج سہ پہر ملاقات  کریں گے جس کے بعد وہ سیاسی کمیٹی کے اراکین سے بھی مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے ہری  پور جلسے کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پولیس افسران اور خاتون جج کو دھمکی کے مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تین روز کے لیے راہداری ضمانت منظورکی تھی۔