|

وقتِ اشاعت :   August 23 – 2022

وزیرِ اعظم شہباز شریف قطر کے 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے دوحہ روانہ ہو گئے۔

شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر کے ساتھ توانائی، تعاون، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے پر بات ہوگی، قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

شہباز شریف کو فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قطر کا یہ پہلا دورہ ہوگا، جو 24 اگست کو مکمل ہوجائے گا۔